جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستانی ہو یا بھارتی فنکار صرف فنکار ہوتا ہے، ہیمامالنی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاست دان ہیما مالنی نے کہا کہ ہے کہ وہ فنکاروں کی عزت کرتی ہیں ،مگر بھارتی فوج کی قربانی کو بھی نظرانداز نہیں کرسکتیں۔

اداکارہ نے کینٹ ٹی وی سی کمپئین کی لانچ کے موقع پر کہا کہ بحیثیت فنکار میں پاکستانی فنکاروں کے کام کی قدر کرتی ہوں، مگر میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی کہ انہیں بھارت میں رہنا چاہئے یا ملک چھوڑ کر چلے جانا چاہئے۔

ماتھورا سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ فنکار صرف فنکار ہوتا ہے آیا اس کا تعلق پاکستان سے ہو یا بھارت سے، مگر یہ بدقسمتی ہے کہ وہ پاکستان سے ہیں۔ میں یہ ضرور کہوں گی کہ وہ بہت اچھے فنکار ہیںاورانہوں نے بھارت میں بہت اچھا کام کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ بھارت کیلئے بہت اہم وقت ہے اس لئے میں اس تنازعے میں ملوث نہیں ہونا چاہتی۔ اڑی حملے کے بعد جہاں رندیپ ہودا،سونالی باندرے ایم این ایس کے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے مطالبےکی حمایت کی ہے،وہیں سلمان خان، کرن جوہر، انوراگ کیشپ، ہنسل مہتا اور ناگیش کوکونور اس پابندی کے خلاف ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment