ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارتی فوج پرحملے کی مذمت کرکے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی خان نے مقبوضہ کشمیر میں اڑی میں غاصب بھارتی فوج پرحملے کی مذمت کرکے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ۔

گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں اڑی کے مقام پر بھارتی غاصب فوج پر حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے جب کہ اس حملے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے یا پھر اڑی حملے کی مذمت کرنے کا کہا گیا تھا جس پر فواد خان سمیت متعدد پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز نے بھارت چھوڑنے کو ترجیح دی لیکن اب پاکستان کے معروف گلوکار نے چند پیسوں کی خاطر اڑی حملے کی مذمت کرکے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلوکار شفقت امانت علی خان نے چند کنسرٹ اور فلموں میں گانوں کے عوض مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرنے کی بجائے اڑی حملے کی مذمت کرڈالی اور ساتھ ساتھ پاکستانی فنکاروں کو بھی اپنا ہمنوا قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ باقی اداکاروں کے حوالے سے نہیں جانتا لیکن میں اڑی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں جب کہ میرے خیال سے پاکستان کے تمام فنکاردہشت گردی کے خلاف ہیں لیکن دھمکیوں کے خوف سے اڑی حملے کی مذمت سے کترا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار شفقت امانت علی کا 30 ستمبر کوبنگلورو میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment