ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلمساز بھی انتہا پسندوں کے نقش قدم پر چل پڑے۔فلم’ ایم ایس دھونی‘ سے فواد خان کے مناظر نکال دئیے گئے۔ فلم میں فواد خان نے ویرات کوہلی کا کردارادا کیا تھا۔
فواد خان نے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کچھ مناظرعکس بند کرائے تھے جو فلم کے مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔
اڑی حملے کے بعد متعددپاکستانی فنکاروں کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔
اس سے قبل انڈین موشن پکچرز پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگادی ہے ۔
واضح رہے کہ فواد خان کو ان کی ایک اور فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے پروموشن پلان سے بھی نکال دیا گیا ہے جو اسی مہینے ریلیز کی جائے گی۔
نواز الدین صدیقی بھی انتہا پسندوں کے نشانے پہ
دوسری طرف انتہا پسند ہندوؤں کی ایک اور مسلمان دشمنی کی مثال سامنے آگئی ہے۔ بھارتی اداکار نواز الدین بھی شیو سینا کے نشانے پر ہیں، انتہا پسندوں نے نواز الدین کو اسٹیج ڈرامے رام لیلا میں اداکاری سے روک دیا۔
بھارت کے شہر مظفر نگر میں ایک اسٹیج ڈرامہ منعقد کیا جانا تھا جس میں نواز الدین صدیقی نے پرفارم کرنا تھا لیکن شیو سینا کے غنڈوں نے مسلمان اداکار کو اس ڈرامے میں شامل کرنے پر احتجاج کیا اور انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ دن پہلے ہی ہندوؤں کو خوش کرنے کے لیے نواز الدین صدیقی نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے جانے کا مشورہ دیا تھا ۔