ھفتہ, 23 نومبر 2024


عدالت نے کیس نمٹا دیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مقامی گارڈین عدالت نے فریقین میں صلح نامے کی بنیاد پر گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے پانچ سالہ بچے کی حوالگی کے لئے دائر کیس نمٹا دیا ۔

حمیرا ارشد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کرر کھا تھا کہ سابق شوہر احمد بٹ نے طلاق دینے کے بعد اسکے پانچ سالہ بیٹے مستکین کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے لہٰذا عدالت بیٹے کو بازیاب کرا کر اسکے حوالے کرے ۔ گزشتہ روز دوران سماعت حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے عدالت میں مشترکہ طور پر ایک صلح نامہ پیش کیا جس کے تحت ان کا بیٹا پیر سے جمعہ تک ماں اور باقی دو دن اپنے باپ احمد بٹ کے ساتھ وقت گزارے گا ۔

عدالت میں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حمیرا ارشد کی بیرون ملک موجودگی کے دوران بچہ اپنے باپ کے پاس رہے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment