ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایڈونچر فلم’میکس اسٹیل‘کا فائنل ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپورہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’میکس اسٹیل‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیاہےجبکہ فلم جمعہ کو ریلیز ہورہی ہے۔

ہدایت کاراسٹیورٹ ہینڈلر کی یہ فلم ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو خلاء سے آنیوالے ایک روبوٹ کے دوست بننے کے بعد غیر معمولی طاقت حاصل کر لیتا ہے۔

سپر ہیرو کا روپ دھارے اس نوجوان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ۔

بل ڈوڈ اور جولیا پسٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کرداربین وینچل نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اینا ولفین، ماریا بیلو، ایڈی گارشیاء اور ایل میچیل شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment