ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستانی ثقافتی اور قومی روایات کے منافی پروگرام نشر نہیں کرینگے، بشارت خان

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لاہور سنٹر کے جنرل منیجر بشارت خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی قومی چینل ہے۔ ایسا کوئی پروگرام ٹیلی کاسٹ نہیں ہو سکتا جو پاکستان کی ثقافتی اور قومی روایات کے منافی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ جب چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو سب سے پہلے انہوں نے لاہور سنٹر کا دورہ کیا۔ ہم نے عطاء الحق قاسمی کے وژن کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا۔ اور چند ماہ میں ہی لاہور سنٹر سے متعدد نئے پروگرام شروع ہو گئے جن میں نوٹنکی فیملی‘ ریما شو‘ کھوئے ہوؤں کی جستجو اور رائیگاں شامل ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ لاہور سنٹر نے ہمیشہ اچھے اور معیاری پروگرام پیش کئے ہیں۔

انشاء اللہ مستقبل میں بھی کوشش کریں گے کہ ایسے پروگرام پیش کئے جائیں جو عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ عوام کو پی ٹی وی کی طرف دوبارہ راغب کرنا چاہتا ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment