ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایسا سوال پوچھنے سے تکلیف ہوتی ہے ، شردھا کپورنےواضح بتا دیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ میرانام کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جب ان کا نام کسی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تو انھیں اچھا نہیں لگتا کیونکہ انھیں ایسا لگتا ہے کہ اس سے لوگوں کی توجہ ان کے کام سے ہٹ کر ان کی ذاتی زندگی پر مرکوز ہو جاتی ہے۔شردھا نے کہا کہ ایک فلم کیلئے کوئی بھی فنکار جی توڑ محنت کرتا ہے تاہم جب اس کے کام کی بجائے غلط افواہیں اور پھر ان سے جڑے سوال پوچھے جاتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شردھا کپور فرحان اختر کی فلم ‘راک آن ٹو’ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور حال ہی میں فرحان اختر کے ساتھ ان کی دوستی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment