بدھ, 24 اپریل 2024


فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے شائقین کے لیے خوش خبری

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) خوبصورت حسینہ اور خوفناک بھیڑئیے کی مشہور فیری ٹیل سے کون واقف نہیں ہوگا۔ اسی سلسلے میں والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فینٹسی لائیو اینیمیٹیڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا ٹیزر ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار بِل کونڈن کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ اور ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ایما واٹسن نبھا رہی ہیں، جن کی علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لیوک ایوان، ایوان میگریگر، ایما تھامسن، ایئن میکلین، ڈین اسٹیون، جوش گیڈ اور کیون کلین شامل ہیں۔

ڈان ہان، ڈیوڈ ہوبر مین اور ٹوڈ لیبر مین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کو بچانے کیلئے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں جاتی ہے، جہاں اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ نہایت نرم دل ہے، تاہم کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے جب خوبصورت لڑکی بدصورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت ڈرامہ، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم 17مارچ 2017کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment