جمعہ, 22 نومبر 2024


فلم '' جیون ہاتھی '' ناکام بنانے کیلئے سینما مالکان کی منصوبہ بندی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) نئی ریلیز ہونے والی فلم جیون ہاتھی ناکام بنانے کیلئے سینما مالکان نے منصوبہ بندی شروع کر دی ، فلم بینوں کو ٹکٹ کیساتھ دی جانے والی ریفریشمنٹ ہڑپ کر لی ۔


مذکورہ فلم کا دورانیہ ایک گھنٹے پر مشتمل ہونے کی بنا پر سینما ڈسٹری بیوٹر نے فلم شائقین کو 500 روپے کے ٹکٹ کیساتھ ریفریشمنٹ فری دینے کی سکیم کا اعلان کیا تھا ، مذکورہ ڈسٹری بیوٹر نے اپنے سینما گھروں میں یہ ریلیف عام فلم شائقین تک جاری رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم ایک گھنٹے پر مشتمل ہے تو ہم شائقین کو ریفریشمنٹ دیکر اس کا مداوا کررہے ہیں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جن سینما گھروں نے اس فلم کو اس شر ط پر ہم سے لیا تھا کہ وہ یہ سہولت جیون ہاتھی دیکھنے والے شائقین کو دینگے وہ اس پر عمل نہیں کررہے ۔

اس حوالے سے فلم کے رائٹر فصیح باری خان نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عام لوگوں کیساتھ میں نے خود یہ فلم دیکھی تو سینما گھر والوں نے ٹکٹ کیساتھ عام فلم بین کو یہ سہولت نہیں دی جس سے فلم کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے تفریح سے بھرپور اس فلم کو ایک گھنٹے میں اختتام پذیر ہونے پر شائقین سمجھتے ہیں کہ وقفہ ہوگیا ، ہمارے دیگر سینما مالکان کو بھی فلم شائقین تک یہ ریلیف پہنچانا چاہئے تاکہ ملکی فلموں کو فروغ مل سکے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment