ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈالر گرل ایان علی کیخلاف کسٹمز جرمانہ کیس کی اہم سماعت ہوئی جس میں ڈالر گرل کے وکیل شریک ہی نہیں ہوئے ۔کسٹمز جرمانہ کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی جب کہ کیس کی پیروی کرنیوالے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔
عدالت نے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس کی سماعت دوہفتوں تک کیلئے ملتوی کرکے ڈالرگرل کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے لیکن ایان علی کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔