ھفتہ, 23 نومبر 2024


حجاب میں اسٹیج پر آئی تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کون کہتا ہے کہ باحجاب لڑکی ملکہ حسن نہیں بن سکتی، مقابلہ حسن میں صومالیہ سے تعلق رکھنے والی حلیمہ ایڈن نے پہلی بار حجاب پہن کر حصہ لیا۔

امریکی ریاست مینی سوٹا میں ہونے والے مقابلہ حسن میں نازک حسیناؤں کے سامنے باحجاب حسینہ آگئی، صومالیہ سے تعلق رکھنے والی انیس سالہ حلیمہ ایڈن نے پہلی باحجاب خاتون کے طور پر مقابلہ حسن میں شرکت کی۔

مقابلہ حسن میں جہاں شریک دیگر خواتین نے تیراکی کا مخصوص لباس پہن کر حصہ لیا وہیں حلیمہ ایڈن علیحدہ اور مکمل طور پر جسم ڈھکا ہوا لباس پہن کر جلوہ گر ہوئی۔


دلکش حسینہ جب حجاب میں اسٹیج پر آئی تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

صومالیہ سے تعلق رکھنے والی انیس سالہ حلیمہ نے سب کو حیران کردیا، حلیمہ نے ثابت کردیا کہ مسلم لڑکیاں بھی اپنے انداز سے ملکہ حسن بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔


حلیمہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے کیونکہ کوئی بھی لڑکی حجاب میں باوقار اور پر کشش نظر آتی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment