ھفتہ, 23 نومبر 2024


جوہم میں نہ رہے،وہ کون تھے؟

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پنجابی اور اردو فلموں کی کامیابی سمجھے جانیوالے سلطان راہی کی 21 ویں برسی 9جنوری کو دنیا بھر میں منائی جائیگی حاجی حبیب احمد المعروف سلطان راہی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر بجناور میں 1938 میں پیدا ہوئے ۔

تقسیم ہند کے وقت وہ گوجرانوالہ آ گئے ،سلطان راہی نے 1955 میں اپنے کیریئر کا آغاز سٹیج ڈرامے سے کیا جس میں ان کا نام نادر شاہ درانی رکھا گیا، انہوں نے 4سال تک سٹیج پر کام کیا پھر 1959میں بننے والی فلم "باغی"میں ایکسٹر ا ادا کار کی حیثیت سے کام کیا ، 1972 ان کے کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ،اس سال ان کی تین فلموں کی ڈائمنڈ جوبلی منائی گئی۔

انہوں نے زیادہ تر مسعود رانا اور یونس ملک جیسے ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کیا جبکہ انجمن ، صائمہ،نرگس وغیرہ ان کی ہیروئین بنیں، انکے کیریئر کی بہترین فلمیں وحشی گجر، بشیرا، گارڈ فادر، کالے چور، شیر خان ،چن وریام ، مولا جٹ آج بھی فلم بینوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔انہیں 160 فلم ایوارڈز سے نوازا گیا انہوں نے 813فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے جن میں 703پنجابی او ر110اردو شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment