پیر, 25 نومبر 2024


وہ بکرا جسے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) آپ نے بڑے بڑے خطرناک مجرموں کے بارے میں سنا ہوگا مگر ڈکیتیاں کرنے والے بکرے کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہوگا۔

جرائم کی تاریخ میں 2009ء میں نائجیریا میں پیش آنے والا واقعہ منفرد حیثیت کا حامل ہے جہاں لوگوں کا ایک گروہ ایک بکرے کو دبوچ کر تھانے لے آیا اور پولیس کو بتایا کہ یہ بکرا اصل میں ایک خطرناک ڈاکو ہے جو گاڑیاں چوری کرتا ہے اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے 2 لوگوں کو ایک مزدا 323گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا اور جب وہ انھیں پکڑنے کے لیے بھاگے تو ایک فرار ہوگیا جب کہ دوسرے نے ان کی آنکھوں کے سامنے اپنے آپ کو ایک بکرے میں تبدیل کرلیا۔

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ شخص اصل میں کالے جادو کا ماہر ایک عامل ہے جو اپنی شیطانی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ڈاکے مارتا ہے اور اگر کہیں مصیبت میں پھنسے تو اپنے عملیات کے ذریعے معصوم بکرے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ پولیس نے بکرے کو حوالات میں بند کردیا اور وعدہ کیا کہ تفتیش کے بعد اگر یہ ثابت ہوا کہ یہ بکرا واقعی کالے جادو کا عامل ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹی جائے گی اور عدالت پیش کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment