جمعہ, 22 نومبر 2024


کاجول نے خاموشی توڑ دی

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے کرن جوہر کے ساتھ چل رہی سرد جنگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا 'میرے خیال میں تعلقات کو نبھانا مشکل ہوتا ہے جس کا بولی وڈ سے کوئی تعلق نہیں'۔انہوں نے مزید کہا ' میں کرن کے ساتھ معاملے پر کوئی بات کرنا نہیں چاہتی کہ ہمارے درمیان کیا چل رہا ہے'۔ کرن جوہر نے اپنی سوانح حیات میں کاجول کے ساتھ اپنی دوستی اور لڑائی کے حوالے سے کئی حیران کن انکشافات کیے تھے۔ کرن جوہر نے لکھا 'اصل میں جو مسئلہ تھا وہ کبھی میرے اور کاجول کے درمیان نہیں رہا، یہ مسئلہ ان کے شوہر اور میرے درمیان تھا، کچھ ایسا جس کے بارے میں صرف وہ، ان کے شوہر اور میں جانتے ہیں، میں اس کے علاوہ اور کچھ ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں مجھ سے ایک ایسی بات پر معافی مانگنی چاہیے، جو انہوں نے نہیں کی'۔ کرن جوہر نے اپنی اور اجے دیوگن کی فلم کے مقابلے کے حوالے سے لکھا 'میری فلم 'اے دل ہے مشکل' کی ریلیز سے قبل بہت کچھ ہوا، کچھ باتیں کہی گئیں، کچھ غلط الزامات مجھ پر لگائے گئے کہ میں نے ان کے شوہر کی فلم کو ناکام کرنے کے لیے کسی کو رشوت دی، میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ مجھے اس سے تکلیف ہوئی، میں اسے بھول جانا چاہتا ہوں، جب کاجول نے اس پر ردعمل ظاہر کیا اور اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے حیرانی ظاہر کی، اسی وقت مجھے اندازہ ہوگیا کہ میرے لیے یہ دوستی ختم ہوچکی ہے، اس ٹوئیٹ سے ایسا لگا جیسے کاجول نے یقین کرلیا کہ میں نے کسی کو رشوت دی، بس مجھے محسوس ہوا کہ اب سب ختم ہوچکا ہے اور وہ میری زندگی میں واپس نہیں آسکتی اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ بھی آنا چاہتی ہیں'۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment