ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک کرکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھ سکتا ہے، بطور ایک اداکار نہیں بلکہ ایک فلم ساز کے طور پر، جی ہاں وہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ ہیں، جو اپنی پہلی فلم ” طورباز” بنانے جارہے ہیں اور اپنی فلم کیلئے بالی ووڈ اداکار سجنے دت کو کاسٹ کرلیا ہے۔ رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 سالوں سے انکے دماغ میں فلم بنانے کا خیال تھا، جیسے سب کو ہی معلوم ہے کہ کرکٹ سے سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، جیسے وہ بچے جو دہشت گردی میں ملوث ہوگئے، انہیں کرکٹ کا سہارا دیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فلم ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے، لہذا خاتون اداکارہ کی کاسٹ کو اتنا اہم نہیں سمجھا جارہا، میری پہلی ترجیح سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کرنا تھا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کرکٹ کے فروغ پر مبنی ہوگی اور اس کا مرکزی خیال کرکٹ کے ذریعہ دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔فلم طور باز میں کوئی آئٹم نمبر شامل نہیں ، سنجے دت توجہ کا مرکز ہونگے، کیونکہ وہ ایک بہت بڑے اسٹار ہے اور انکے مداح نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ گریش نامی ایک بھارتی ڈائریکٹر فلم ‘طورباز’ کے ہدایتکار ہیں اور توقع ہے کہ اس سال مئی یا جون تک شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا
Leave a comment