ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی کامیڈین کپل شرما کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس کے باعث شو میں شوٹنگ کے لیے آئے ہوئے اداکار انیل کپور اور ارجن کپور کو ایسے ہی واپس جانا پڑا۔ کامیڈین سنیل گروور ، علی اصغر اور سگندا مشرا کے شو چھوڑنے کے بعد کپل شرما آئے روز نئی مصیبت میں پھنستے جارہے ہیں اور شو کی گرتی ہوئی ٹی آر پی ریٹنگ نے انہیں پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔ کامیڈین کپل شرما اپنے شو کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل محنت کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی فلم ’’ فرنگی‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں لیکن پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث کپل ذہنی تناؤ کا شکار ہوچکے ہیں جس کے باعث شو کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئے تھے۔