ھفتہ, 23 نومبر 2024


سال کے اختتام پر بلاک بسٹرفلمیں پیش

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان کی دو بڑی فلموں کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کردیا گیا جن میں ’ارتھ 2‘ اور ’رنگریزا‘ شامل ہیں۔ان دونوں فلموں کو دیکھنے عوام بڑی تعداد میں سینما گھر پہنچی۔
فلم ’ارتھ 2‘ اور ’رنگریزا‘ دونوں میں ہی پاکستان کے نامور اداکاروں نے کام کیا، جبکہ بڑی ٹیمز نے مل کر ان فلمون کو تیار کیا ہے۔دونوں ہی فلموں کے ٹریلرز بھی کافی شاندار تھے، جسے دیکھنے کے بعد ان کی کامیابی کی امیدیں بھی کافی حد تک بڑھ گئی تھیں۔
ارتھ ٹو:
’ارتھ ٹو‘ دراصل بولی وڈ کی 1982 میں ریلیز ہوئی فلم ’ارتھ‘ کا سیکوئل ہے، جسے 35 سال بعد پاکستان اور ہندوستان مشترکہ طور پر بنایا گیا۔ 1982 کی فلم کو مہیش بھٹ نے تیار کیا تھا۔ فلم ارتھ ٹو میں شان شاہد، محب مرزا، حمیمہ ملک اور عظمی حسن سمیت دیگر کاسٹ شامل ہے۔فلم میں شان ایک گلوکار، حمیمہ ملک سپر ماڈل، عظمٰی حسن لکھاری اور محب مرزا فلم ساز بنے ہیں۔
اور جتنا اس فلم کے ٹریلر کو پسند کیا جارہا تھا، اتنا ہی عوام فلم کو بھی پسند کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شان نے فلم میں بہترین کام کیا، اور یہ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوسکتی ہے۔
 
رنگریزا:
جبکہ فلم ’رنگریزا‘ کی کہانی موسیقی پر مبنی ہے، جس کے گانوں نے شائقین کی خوب توجہ سمیٹی، اس فلم میں بلال اشرف، عروہ حسین اور گوہر رشید نے مرکزی کردار ادا کیے۔
فلم میں بلال اشرف نے ایک راک اسٹار کا کردار ادا کیا، جس کے بہت سے مداح ہیں، تاہم ریشمی (عروہ حسین) ان سے بالکل متاثر نہیں، جس کے بعد ان کی رومانوی کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ جبکہ فلم میں گوہر رشید کا کردار بہت انوکھا رہا۔
فلم کے ٹریلر نے تو لوگوں کو خوب متاثر کیا تھا، لیکن کیا فلم بھی ایسا کرنے میں کامیاب رہی؟انہوں نے کہا کہ ’فلم بیکار تھی، بلال اشرف کے بس لُکس متاثر کن رہے، عروہ کو کبھی اداکاری نہیں کرنی چاہیے، گوہر رشید نے اکشے کمار کی اداکاری کی نقل کی لیکن وہ پسند نہیں آئی‘۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment