ھفتہ, 23 نومبر 2024


دپیکا پڈوکون کاکترینہ کیف کو اپنی شادی میں نہ بلانے کا فیصلہ

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)دپیکا پڈوکون کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔ دپیکا نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت جلد ہی فلم نگری میں مقام حاصل کیا ہے لیکن فلمی کیریئر کی کامیابی کی طرح ان کی ذاتی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ ماضی میں ڈمپل گرل اور رنبیر کپور کے درمیان معاشقہ بھی رہا ہے لیکن کترینہ کیف کی وجہ سے دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی لیکن اب بھی دپیکا اس غم کو بھولی نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی بہن انیشا پڈوکون کے ساتھ نیہا دھوپیا کے شو’ ووگ بی ایف ایف‘ کے سیٹ پر پہنچیں جہاں انہوں نے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق کئی سوالوں کے جواب دیئے۔

اداکارہ سے شو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا وہ کترینہ کو اپنی شادی میں بلائیں گی؟ جس پر دپیکا نے فوراً ’نہیں‘ کا جواب دیا۔ واضح رہے کہ ماضی میں دپیکا اور رنبیر میں کنارہ کشی کے بعد بھی اچھی دوستی تھی جو کہ کترینہ کیف کو پسند نہیں تھی اور اسی وجہ سے رنبیر نے دپیکا سے دوستی بھی ختم کردی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment