جمعہ, 22 نومبر 2024


دی شیپ آف واٹر نے آسکر میلہ لوٹ لیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)آسکر ایوارڈ کا میلہ فلم ’دی شیپ آف واٹر‘ کے نام رہا جس نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سمیت چار ایوارڈ اپنے نام کیے۔
90 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب گزشتہ روز امریکی کیلفورنیا میں ہوئی جس میں شوبز انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض کامیڈین جمی کمل نے سر انجام دیئے۔
آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ ’دی شیپ آف واٹر‘ اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم ’دی شیپ آف واٹر‘ کے لیے گلرمو ڈیل تورو کے نام رہا۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’ڈارکسٹ آور‘ کے اداکار ’ گیری اولڈمین‘ جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم’ تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری‘ کے لیے اداکارہ ’ فرانسس میکڈورمنڈ‘ کو دیا گیا۔
اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم ’ تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری ‘ کے اداکار ’سیم روک ویل‘ اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’آئی ٹونیا‘ کے لیے اداکارہ ’ایلیسن جینی‘ کے نام رہا۔
بہترین اسکرین پلے کے لیے فلم ’گیٹ آؤٹ‘ کے لیے ’جارڈن پیل‘ کو دیا گیا جب کہ بہترین ماخوذ اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم ’کال میں بائے یور نیم‘ کے نام رہا۔ بہترین غیر ملکی زبان فلم کا ایوارڈ چلی کی فلم ’اے فنٹاسٹک وومین‘ نے جیتا۔
اکیڈمی ایوارڈ میں مجموعی طور پر فلم ’دی شیپ آف واٹر‘ نے چار ایوارڈ اپنے نام کیے۔ تقریب میں بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور ششی کپور کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment