ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلم انڈسٹری میں 100 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی نامور اداکارہ شمی آنٹی 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے شمی آنٹی کی موت کی خبر نہایت افسوسناک انداز میں دیتے ہوئے کہا بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی برس سے اپنی خدمات انجام دینے والی شمی آنٹی ہم میں نہیں رہیں۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ افسوس آہستہ آہستہ سب ہم سے دور جارہے ہیں۔
اداکارہ شمی آنٹی کا اصل نام نرگس ربادی تھا انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات فلم’’جب جب پھول کھلے‘‘ سے کی، بعد ازاں انہوں نے ’’اپکار‘‘، ’’اشارہ‘‘، ’’ہاف ٹکٹ اینڈ اتفاق‘‘ سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ شمی آنٹی نے مزاحیہ کے ساتھ سنجیدہ اداکاری بھی کی اور فلم کے ساتھ ٹی وی میں بھی خوب نام کمایا۔