ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ا داکارہ وماڈل ماورا حسین کو سلمان خان
کے حق اورسوشل میں حق میں آوازاٹھانے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراپنا بیان ریلیزکرتے ہوئے سلمان خان کو ملنے والی سزا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا
۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھ پر تنقید کرسکتے ہیں، لیکن یہ فیصلہ صحیح نہیں۔ جس پر لوگوں نے انھیں سلمان خان کے ایک اور کیس ’ہٹ اینڈ رن‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ شائقین نے انھیں یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ سلمان خان کے علاوہ اہم مسائل پر آواز اٹھائیں ۔