جمعہ, 11 اکتوبر 2024


سنجو‘ کا ریلیز کے بعد کھڑکی توڑبزنس جاری ہے

سنجو‘ کا ریلیز کے بعد کھڑکی توڑبزنس جاری ہے
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سنجو بابا کی زندگی پربنائی گئی فلم کا مداحوں کوبے صبری سے انتظار تھا۔ ٹیزراور پھر ٹریلر میں رنبیرکپور کی اداکاری نے مداحوں کوخوب محظوظ کیا جس کے بعد فلم کا انتظارمزید بڑھ گیا تھا۔

3 روزقبل ریلیزہونے والی فلم کا کھڑکی توڑبزنس اب تک جاری ہے جب کہ تیسرے دن تک فلم 73 کروڑکمانے میں کامیاب ہوگئی ہے جو جلد ہی 100 کروڑ کلب میں داخل ہوجائے گی۔
فلم نے پہلے روز38 کروڑکمائے جو رواں سال 2018 میں پہلے روز زیادہ بزنس دینے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے جب کہ فلم نے سلمان خان کی فلم ”ریس 3“ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جس نے ریلیزکے پہلے روز29 کروڑ 17 لاکھ کمائے تھے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارسنجے دت نے فلم ’سنجو‘ میں رنبیرکپورکی اداکاری کوخوب سراہا اورکہا کہ وہ رنبیرکی اداکاری سے بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں، جوکچھ بھی سچ تھا وہ فلم میں دکھایا گیا ہے جس کو بہتراندازمیں پیش کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment