لالی ووڈ اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا،عدالت سے استدعا ہے کہ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کا عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا، فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ عتیق الرحمان نے جھوٹ بول کر فیملی عدالت کو گمراہ کیا۔ اداکارہ نے نکاح کی تصاویر کو بھی جعلی قرار دیا۔عدالتی فیصلے میں میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ نکاح پر نکاح کیس میں فیملی کورٹ نے اداکارہ میراکاعتیق الرحمان سے نکاح درست قراردیاتھا۔