جمعہ, 22 نومبر 2024


مشہورسیزن ڈرامہ الف نون کاریمیک اگلے سال منظرِعام پر لائی جائےگی

 

کراچی : کمال احمد رضوی کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ 1965 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جس میں اداکار کمال احمد رضوی نے 'الن' اور رفیع خاور نے 'ننھا' کا کردار ادا کیا تھا۔
اس ڈرامے میں الن کا کردار چالاک، ہوشیار، تیز طرار اور شارٹ کٹ سے دولت کمانے والے انسان کا تھا جو دِکھنے میں دبلا، پتلا اور لمبا تھا، جبکہ ننھا کا کردار ہنس مکھ، سچا، بھولا بھالا، ڈرے بغیر سچائی سامنے لانے والے انسان کا تھا، جو قدرے بے وقوف بھی تھا۔
اس ڈرامے کی ہر قسط میں معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو خوبصورت اور تفریحی انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریز 'الف نون' 1965 سے 1985 تک مختلف وقفوں سے چار مرتبہ پیش کی جاچکی ہے۔
اور اب حال ہی میں گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اس بات کا اعلان کیا کہ 'الف نون' پر فیچر فلم بنائی جارہی ہے، جس میں وہ الن کا کردار ادا کریں گے جبکہ ننھا کا کردار فیصل قریشی نبھائیں گے۔
شہزاد رائے نے یہ بھی بتایا کہ الف نون فیچر فلم آئندہ سال منظر عام پرلائی جائیگی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment