کراچی: اداکارفہد مصطفیٰ او ر حسین اداکارہ مہوش حیات کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظوں کی جنگ خوب چرچے میں ہے۔
چند روز قبل فہد مصطفیٰ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائیٹ ٹوئیٹرپربو ل پڑے کہ جو موضوع و یب سیریز میں دکھائے جاتے ہیں وہ صرف عریانی، بیہودہ زبان اور صرف جنس پر بات کرنے سے تعلق رکھتے ہیں مزید یہ کہ یہ اظہارِ رائے کی آذادی نہیں ہے، اداکار خود کو بے وقعت کرکے بیچ رہے ہیں اور یہ ٹھیک بات نہیں ہے۔ ویب سیریز اور مختصر دورانیے کی فلموں کو مزید باوقار ہونا ہوگا۔
فہد مصطفیٰ کا یہ ٹوئٹ دراصل اداکارہ مہوش حیات کی ویب سیریز ”عنایا“ کے ٹریلر کے محض چند روز بعد ہی سامنے آیا تھا لیکن فہد مصطفیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں کسی کا نام نہیں لیا تھا، تاہم اداکارہ مہوش حیات نے بھی ویب سیریز پر تنقید کرنے کے لیے فہد مصطفیٰ کو نام لیے بغیر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے بہت افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ میری ویب سیریز”عنایا“ کو دیکھے بغیر اس پر تبصرے کررہے ہیں۔
حالانکہ ویب سیریز میں ان دومکالموں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے دکھانے کو جو آج کے نوجوانوں کے کلچر کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے بلکہ یہ سین کے حساب سے مناسب ہے۔ چلو اب بڑے ہوجاؤ اور ان مکالموں کو قبول کرو کیونکہ یہ چند الفاظ قوم کو خراب کرنے کے لیے نہیں ہیں۔ شکریہ۔