بالی وڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان نے فلم ’سونو کے تیتو کی سوئٹی‘ سے ایسی مقبولیت حاصل کی کہ ان کے مداحوں کی فہرست میں تیزی سے اضافہ ہوگیا، اس کے بعد سیف علی خان کی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان نے بھی کارتک کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا اور یوں ان کی جانب مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی۔بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم ’لکا چھپی‘ کی عکس بندی آخری مراحل میں ہے جس کا ایک گانا شوٹ کرتے ہوئے کارتک آریان زخمی ہوگئے ہیں۔دپیکا کے دولہا رنویر سارہ اور کارتک کیلئے میچ میکر بن گئے گانے کے لیے رقص کرتے وقت کارتک کی ٹانگ میں ایسی چوٹ لگی کے وہ چلنا تو دور کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں رہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔کارتک آریان نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ ایک معمولی سی چوٹ تھی جو عکس بندی کے دوران لگ گئی لیکن اب ٹھیک ہوں، ایک اداکار کو کچھ رسک لینے پڑتے ہیں ورنہ مزہ نہیں آئے گا چاہے وہ اداکار کے لیے ہو یا ناظرین کے لیے‘۔
Leave a comment