جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی میں اساتذہ کااحتجاج شدت اختیارکرگیا

 

جامعہ کراچی میں اساتذہ کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی۔بڑی تعداد میں استاد انتظامی بلاک کے سامنے جمع ہوگئی۔اور انہوں نے احتجاج کیا۔جب کہ بدھ کو گیارہ سے ایک بجے تک تدریسی عمل بھی معطل رہا۔انجمن اساتذہ نے اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاج میں شرکت کی۔ اساتذہ کا احتجاج چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے۔ احتجاج کے موقع پر آج انجمن اساتذہ جامعہ اردو کے صدر نے اپنی مجلس عاملہ کے ایک نمائندہ وفد کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی اور جامعہ کراچی کے اساتذہ سے اپنی مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔

اساتذہ سے اظہار یک جہتی کے لئے اافیسر ویلفئیر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کے صدر نے بھی اپنی ایگزیکٹو باڈی کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کی۔ انجمن اساتذہ کے اعلامیہ کے مطابق احتجاج اپنے اگلے مرحلے میں کل بھی جاری رہے گا اور تدریسی سرگرمیاں صبح گیارہ بجے سے ایک بجے تک معطل رکھی جائیں گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment