جمعہ, 22 نومبر 2024


بھارتی اداکاروں کا پاک فوج کی جوابی کارروائی پر رد عمل

 

ممبئی: پاک فوج کی جانب سے بھارت کی پاکستان میں دراندازی کے موثر جواب نے بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ بالی ووڈ فنکاروں کے غرور کو بھی ملیامٹ کرکے رکھ دیاہے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بالی ووڈ سے بھی اب جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد جہاں بھارتی سیاستدان جنگ کا شور مچارہے تھے وہیں بالی ووڈ فنکار بھی بڑھ چڑھ کر اپنی حکومت کی تائید کرتے ہوئے جنگ کا پرچار کرنے میں مصروف تھے۔
گزشتہ روز پاک فوج نے بھارت کے دوطیارے مارگرائے تھے اور ایک بھارتی فوجی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیاتھا۔ ابھی نندن کے پکڑے جانے کے بعد بالی ووڈ فنکاروں کا جوش جھاگ کی طرح بیٹھ گیا ہے اوران کی جانب سے جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
پاکستانی اداکار علی ظفرنے بالی ووڈ فنکاررنگاناتھن مادھون کا ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں وہ پیغام دیتے نظر آرہے ہیں کہ یہ جنگ دوملکوں کے درمیان نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے میڈیا کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آپ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کریں، مہربانی کرکے سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور امن کے لیے کام کریں۔
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکرنے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دراندازی پراپنی فوج کی خوب تعریف کی تھی تاہم گزشتہ روز بھارتی پائلٹ کے گرفتار کیے جانے کے بعد انہیں اچانک امن کی یاد ستانے لگی انہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی اور جنگ نہیں ہونی چاہئیے کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہو ں نے لکھا ہماری انگلیوں کا اس سے اچھا استعمال اور کوئی نہیں کہ ہم امن کے لیے کوششیں کریں اورابھی نندن کی واپسی کے لیے درخواست کریں۔
مزید بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں عزت دئیے جانے کے عمل کو سراہا۔ اس کےساتھ ساتھ اداکار ارجن رامپال نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا تعجب کی بات ہےکیا یہاں امن تک جانے کا راستہ جنگ ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پائلٹ کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اداکارہ سشمیتا سین نے فاطمہ بھٹو کی امن اور انسانیت کی ٹوئٹ کو سراہتے ہوئےبھارتی پائلٹ کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اداکارہ تاپسی پنوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان کی ایک ویڈیوشیئر کی جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ پاکستانی فوج نے نا صرف ہمارے طیارے مارگرائے بلکہ ہمارا ایک پائلٹ بھی ان کے قبضے میں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر خوف کا اظہار کرتے ہوئےتاپسی پنوں نےکہا میں جشن منانے سے اسی لیے خوفزدہ تھی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment