جمعہ, 22 نومبر 2024


ماورا حسین نےسشماسوراج کو سوشل میڈیاپرآڑےہاتھوں لےلیا

کراچی: نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کےخلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا۔
 
ماورا حسین نے تین روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گڑگاؤں میں کرکٹ کھیلنے جیسے معمولی تنازعہ پر جنونی ہندوؤں کی جانب سے بے گناہ ومعصوم مسلم خاندان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو احساس ہوا دو غلط انسان مل کرکبھی کچھ صحیح نہیں کرسکتے، اسے ہندو لڑکیوں یا مسلم خاندان کی حفاظت کا
معاملہ نہیں بنائیں، آئیے اسے برصغیر اوردنیا میں موجود انسانوں کی حفاظت کا معاملہ بناتے ہیں۔
 
 
ماورا نے ایک اور ٹوئٹ میں بھارت میں مسلم خاندان پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں جو غلط ہورہا ہے اور معصوم انسانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اسے دیکھ کرچین سے سونا ممکن نہیں، خاص کر یہ دیکھ کر کہ جو لوگ طاقت میں ہیں اوراس ظلم کو ختم کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں وہی لوگ آگ میں تیل ڈال رہے ہیں، تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے ایجنڈا میں کامیاب ہوکر کیا حاصل کرلیں گے، نفرت اوردھوکا دہی پھیلانا بند کرو۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ماورا نے پاک بھارت کشیدگی سمیت پاکستان کے متعدد معاملات پرکھل کربات کی ہے اورہرطرح کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment