ممبئی: اداکارہ سونم کاپور نے فواد خان کو بہترین ادکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان کے لئے بغض اور کینہ کھل کر سامنے آیا اور مودی سرکار نے نفرت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کر دی۔
لیکن بھارتی حکومت بالی وڈ فنکاروں کے دل سے پاکستانی فنکاروں کی محبت نہ نکال سکی ۔اپنی حکومت کے برعکس بالی ووڈ فنکار نہ صرف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں بلکہ ان سے بے حد متاثر بھی ہیں۔