معروف لوک فنکارہ صنم ماروی کا ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر سے جھگڑا ہوگیا ہے اور اب انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر کا پڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ کے گھر آنا جانا ہے۔
گلوکارہ صنم ماروی نے لاہور میں اپنے گھر کے سامنے رہنے والی سابق ماڈل نائرہ کے گھر میں گھس کرگھر سر پر اُٹھا لیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا وہاں آنا جانا ہے، اس بات پر دونوں کے درمیان شدید جھگڑا بھی ہوا۔ نوبت پولیس تھانے تک آن پہنچتی اس سے پہلے ہی کچھ لوگوں نے دونوں کو سمجھایا اور اس حوالے سے ثبوت سامنے آنے تک انتظارکرنے کو کہا۔
صنم اور شوہر کے درمیان تعلقات کے حوالے سے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ صنم ماروی اور حامد کے درمیان اختلافات اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن اس وقت کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن میں شامل گیت کی پروموشن کے لئے ایسا کیا گیا ہے، جس کا مقصد میڈیا کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے، شوبز سے وابستہ لوگ شہرت حاصل کرنے کے لیےمنفی ہتھکنڈےاختیار کرتےرہتے ہیں