کراچی: ممتاز انقلابی شاعر عارف شفیق طویل علالت کے بعد 62 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم عارف شفیق گزشتہ کافی عرصے سے سانس کی بیماری سمیت فالج کےمرض میں مبتلاتھے۔
مرحوم نے سوگواران میں بیوہ 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
عارف شفیق ادبی اور سماجی حلقوں میں اپنے اشعار سے پہچانے جاتے تھے۔ ان کے8شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔