ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران سے جوہری معاہدے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرارداد کا اطلاق 90 دن بعد کیا جائے گا۔ قرارداد کے مطابق ایران پر اگلے دس سال تک ایٹمی ہتھیار بنانے پر پابندی ہوگی۔ سیکیورٹی کونسل کی جانب سے ایران کے خلاف پابندی کی سات قراردادی کالعدم قرار دی جائیں گی تاہم اگلے دس سال کے دوران معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو ایران پر دوبارہ پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ معاہدہ منظور ہونے کی صورت میں امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد متعدد پابندیاں بھی ہٹنے کا امکان ہے۔