جمعہ, 22 نومبر 2024


جانی ڈیپ کو روم فلم فیسٹیول 2024 کے دوران ‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ سےنوازا جائے گا

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کو اُن کی فلم انڈسٹری میں خدمات کے پیشِ نظر ‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ کو روم فلم فیسٹیول 2024 کے دوران ‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ سے نوازا جائے گا جبکہ اسی فیسٹیول میں اداکار کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ‘موڈی’ بھی دکھائی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جانی ڈیپ کی فلم ‘موڈی’ میں مشہور بوہیمین آرٹسٹ آمیڈیو موڈیلیانی کی زندگی کے 72 گھنٹوں کی ہنگامہ خیز کہانی دکھائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی کے مطابق موڈیلیانی پولیس سے بچنے کے لیے بھاگتے ہیں، پھر اپنا کیریئر چھوڑنے اور شہر سے فرار ہونے کا بھی سوچتے ہیں لیکن ان کے اس فیصلے میں ساتھی آرٹسٹ رکاوٹ بن جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جانی ڈیپ کی فلم ‘موڈی’ کا پریمیئر سان سیباستین فلم فیسٹیول میں ہو چکا ہے اور اب اس کا اگلا شو روم فلم فیسٹیول 2024 میں ہوگا۔

روم فلم فیسٹیول اگلے ماہ 16 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گا جبکہ اسی فیسٹیول میں ویگو مورٹینسن کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment