جمعرات, 21 نومبر 2024


انتہا پسند اسرائیلی حکومت کا ایک اور جبری فیصلہ!

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):اسرائیلی کابینہ میں فلسطینیوں کے خلاف سیکیورٹی اقدامات کا بل پیش کردیا گیا۔پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔جابر ریاست اسرائیل کےانتہا پسند وزیراعظم نیتن یاہو نے یروشلم میں فلسطینی پتھر برداروں کو گولی مارنے کے انتہا پسند قدم کو قانونی تحفظ دینے کیلئے سینیٹ میں بل پیش کردیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے رکن کا کہنا ہے گولی چلانے کےفیصلے سے قتل عام ہوگا۔ اسرائیل کی شدت پسندی کو دنیا بھرمیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انسانی حقوق کے رضاکاروں نے اس فیصلے کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔ رواں سال اسرائیل نے پتھر پھینکنے والوں کیلئے بیس سال تک قید کی سزا کا قانون بھی منظور کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment