ایمزٹی وی(ا نٹرٹینمنٹ) گلوکارہ نے فائیوسٹار ہوٹل میں قیام وطعام اوراسلام آباد سے کراچی کے ٹکٹ بھی طلب کرلئے۔کراچی (مرزاافتخاربیگ سے )معروف لوک گلوکارہ عابدہ پروین نے تعلیمی ادارے کے سالانہ فنکشن میں لائیو پرفارم کرنے کیلئے 45 لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا۔ ذرائع نے انکشا ف کیا کہ مذکورہ ادارے کے طلبا سالانہ میوزک ایوننگ تقریب میں گلوکارہ عابدہ پروین کو لائیو سننا چاہتے تھے ، جب ان سے آرگنائز رنے رابطہ کیا تو ان کی ڈیمانڈ سن کر انکے ہوش اڑ گئے ، واضح رہے کہ اسی تعلیمی ادارے میں ان کی بیٹی بھی زیر تعلیم ہیں، اس کے باوجود انہوں نے کراچی آکر پرفارم کرنے کیلئے فائیو سٹار ہوٹل میں اپنے ہمنوا ﺅں کے ساتھ تین روز کا قیام و طعام اور ہوائی سفر اسلام آباد سے کراچی کے ٹکٹس بھی مانگے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ شو میں ان کو صرف دو گھنٹے پرفارم کرنا ہے اسکے بعد وہ فارغ ہیں ،گلوکارہ کی خواہش ہے کہ وہ اس دوران مختلف نجی چینلز کے مارننگ شوز میں بھی شرکت کریں اور انکے خصوصی شوز بھی ریکارڈز کراسکیں، ایک بھیدی نے انکشا ف کیا کہ اکثر فنکار ایک ٹکٹ میں دو مزے لیتے ہیں میوزک کنسرٹ و شوز میں شرکت کرنے کیلئے بیک وقت کئی اداروں سے مراعات حاصل کرتے ہیں تمام معاوضے نقدکی بنیاد پر وصول کرکے انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ حاصل کر لیتے ہیں
پرفارمنس کی پیش کش سنتے ہی،عابدہ پروین نے 45لاکھ مانگ لئے
- 03/02/2016
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 1729 K2_VIEWS
Leave a comment