جمعہ, 22 نومبر 2024


کامیڈی اچھی لگتی ہے مگرسنجیدہ رول زیادہ پسند ہیں، صوفیہ مرزا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) نیگٹیو اور پازیٹو سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، فنکار پروجیکٹ میں اپنے کردار کی نوعیت دیکھ کر کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے ۔ کامیڈی سے لطف اندوز ضرور ہوتی ہوں مگر ذاتی طور پر سنجیدہ رول پسند ہیں۔ ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی ڈرامہ میں سوسائٹی کی اچھائیوں کے ساتھ مسائل کو سامنے لانا بھی ضروری ہے،پوری دنیا اس میڈیم کے ذریعے مثبت انداز سے کام لے رہی ہے ، ہمارے ہاں کوئی حقائق کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہی نہیں۔ صوفیہ مرزا نے کہا کہ عاشر عظیم نے اگر فلم ’’مالک‘‘ میں سوسائٹی کی خامیوں کو پردہ اسکرین پر دکھایا ہے تو یہ کوئی جرم نہیں کیا ۔

نئے فلم میکر پردہ اسکرین پر روٹین سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں ، جنھیں باکس آفس پر پسند بھی کیا جارہا ہے ۔حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں صوفیہ مرزا نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ کمپیئرنگ کر رہی ہوں جب کہ ایک فلم سائن کی ہوئی ہے جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment