ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) معروف اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ پروڈیوسرز اور اساتذہ مل کر ایسے ایجوکیشنل ٹی وی پروگرامز بنائیں جن سے بچوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح بھی ہوسکے۔اینمیٹڈ فلم ’’تین بہادر‘‘ شرمین عبید چنائے کی بہترین کاوش تھی،جسے باکس آفس پر سراہا گیا۔
اسپیشل بچوں کی فنڈ ریزنگ کے لیے ہرسال پندرہ روز اسٹیج شو کرتی ہوں جس سے حاصل ہونے والی آمدنی اسپیشل بچوں کے اسپورٹس کمپلیکس کو دی جاتی ہے۔ بچوں کے حوالے سے کم لوگ سوچ رہے ہیں ،مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کام ہی نہیں ہورہا ۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی بہتر تربیت ہم سب کی ذمے داری ہے،میڈیا پاورفل میڈیم جو اس بارے میں اہم اور مثبت رول ادا کرسکتا ہے ۔ٹی وی، فلم اور تھیٹر سمیت ہر سطح پر بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ ہوتا رہنا چاہیے۔
اسپیشل بچوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے حکومتی سپورٹ اتنی زیادہ نہیں ، مگر الحمداللہ ہم اپنے ٹاسک کو اپنی مدد آپ کے تحت پورے کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ۔