اتوار, 24 نومبر 2024


سنی لیون نے آئندہ فلموں کے لئے حیران کن فیصلہ کرلیا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اب فلموں میں بوس وکنار کے مناظر کی عکس بندی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے فلمسازوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جسم 2‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا لیکن کئی فلموں میں اداکاری کے باوجود مخصوص کردار میں ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں تاہم اب فلم نگری کے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد سنی لیون نے آئندہ فلموں کے لیے حیران کن فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے اپنی فلموں میں بوس و کنار کے مناظر کی عکس بندی نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے فلموں کے معاہدے میں بوس و کنار کے مناظر کی عکس بندی کے لیے اصرار نہ کرنے کی شق کا اضافہ کردیا ہے جس سے فلمسازوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment