جمعہ, 22 نومبر 2024


نسل پرستی کوئی حیران کن بات نہیں میں خود اس کا شکار ہوں،اکشے کمار

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکار اکشے کمار کا شمار ان بھارتی فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے پیشے سے دیانت داری سے منسلک ہیں اور سیاسی و مذہبی معاملات میں الجھنا پسند نہیں کرتے،لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں اکشے نے انکشاف کیا کہ وہ نسل پرستی کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی کوئی حیران کن بات نہیں یہ بھارت سمیت ہر جگہ موجود ہے۔اکشے کمارنے کہا کہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ ،پریانکا چوپڑا اور سونم کپور کی طرح وہ بھی بیرون ملک نسل پرستی سے متاثر ہوئے ہیں لیکن وہ اس ایشو پر واویلا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ غیر ملکیوں سے اس طرح کا سلوک ہمارے ملک میں بھی کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گورے جب بھارت آتے ہیں تو یہاں کے لوگ بھی ان سے امتیازی سلوک کرتے ہیں۔ایسا نہیں ہے کہ بھارت کے لوگ گوروں کو ویلکم کرتے ہیں اور انھیں سینے سے لگاتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment