ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ رمضان المبارک کی نشریات کی پلاننگ کے دوران ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھا جائے اور یہ بات بخوبی واضح کی گئی تھی کہ خلاف ورزی کرنے والے چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ پیمرا نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف چینلز پرد کھائی جانے والی رمضان نشریات کے حوالے سے 1133 شکایات موصول ہوئیں جس میں رمضان المبار ک کے مہینے کا تقدس پامال کرنے، متنازعہ ، فرقہ وارانہ اور متشدد گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم وغصے کااظہار کیا گیا جس کے بعد ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیش نظر دو نجی ٹی وی کے اینکرز حمزہ علی عباسی اور شبیر ابوطالب پر فوری طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔ پیمرا نے واضح کیا کہ حمزہ علی عباسی، شبیر ابوطالب اورکوکب نورانی اوکاڑوی نے کسی اورچینل پر بھی اس طرح کی متنازع گفتگو کی تو اس چینل کے پروگرام کو بھی بند کردیا جائے گا۔
Leave a comment