ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ نے ’’بگ باس ‘‘ میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی ان کی درخواست یہ کہہ کر مستردکردی گئی کہ پروگرام میں ایسے لوگوں کو شامل نہیں کیا جاتا جن پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہو۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کے طریقہ کارکے مطابق ایسے فنکاروں، کھلاڑیوں، ماڈلز اورسیاستدانوں کے علاوہ دیگرشعبوں کی معروف شخصیات کوپروگرام کا حصہ بنایا جاتا ہے ، جومتنازعہ ہوں۔ اسی سلسلہ میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک کوبھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔
اسی نقش قدم پرچلتے ہوئے قندیل بلوچ نے بھی سوشل میڈیا پراپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اوراب مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کا وڈیو کلپ آجانے کے باوجود بھی انھیں پروگرام میں انٹری نہیں مل سکی۔ جس کے بعدان کی راتوں رات انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے خواب چکنا چور ہوکررہ گئے ہیں۔ اس بارے میں قندیل بلوچ نے بتایا کہ ’’ بگ باس‘‘ کی انتظامیہ نے مجھے باقاعدہ مطلع کردیا ہے کہ میں اس پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتی کیونکہ میرا ایک کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔