ھفتہ, 23 نومبر 2024


امریکا میں سڑکیں بجلی پیدا کریں گی

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)امریکا دنیا کا وہ پہلا ملک بننے جا رہا ہے جس کی سڑکیں بھی بجلی پیدا کریں گی. تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں ایک سڑک پر سولر پینلز کا فرش بچھایا جا رہا ہے جسے روٹ 66 کا نام دیا گیا ہے،اس کام کورواں سال مکمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

یہ پینل سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کریں گے جس سے سردیوں میں نہ صرف سڑک پر سے برف کو پگھلا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے گا بلکہ سڑکوں کو تقسیم کرنے والی لائنوں کو پینٹ کرنے کے کام سے بھی جان چھوٹ جائے گی.

یعنی جہاں لائن لگانا ہوئی وہاں لیڈ لائٹس جگمگا اٹھیں گی جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں آسانی پیداکی جا سکے گی بلکہ جہاں چاہیں پارکنگ ایریا بھی بنایاجا سکے گا.

اس کے علاوہ حالات کے مطابق ٹریفک احکامات بھی سڑک پر ہی جاری کیے جا سکیں گے اور ہاں یہ سولر پینل اس قدر مضبوط ہیں کہ کسی بھی بڑے ٹرالر کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment