ایمزٹی وی(صحت)بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اورکیس سامنے آ گیا، زیارت سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی عارفہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی, بچی عارفہ کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کا شکار بچی کا علاج کیا جا رہا ہے، بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس وقت اسپتال میں کانگو وائرس کے مزید مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں، تمام مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، واضح رہے کہ اندرون بلوچستان کانگو وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایات کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے، اگر جانوروں کی درست سمت میں ویکسی نیشن کی جائے تو اس مرض کے بڑھنے پرکسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔