جمعرات, 28 نومبر 2024


دودھ کو پھٹنے سے بچانے کا طریقہ

ایمزٹی وی(صحت)امریکی سائنسدانوں نے دودھ کو 9 ہفتے تک پھٹنے سے بچانے کا طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔ امریکی سائنسدانوں نے دودھ کو نو ہفتے تک پھٹنے سے بچانے کا طریقہ ایجاد کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پرڈو یونیورسٹی انڈیانا اور یونیورسٹی آف ٹینیسی کے سائنسدانوں نے دودھ کو محفوظ کرنے کا ایک ایسا نیا طریقہ ایجاد کیا ہے جس کی بدولت دودھ 9 ہفتے یعنی 63 دن تک نہیں پھٹے گا۔

اس طریقے میں سب سے پہلے دودھ کو جراثیم سے پاک کرنے کے معیاری طریقے یعنی پاسچرائزیشن سے گزار کر ٹھنڈا کر لیا جاتا ہے جس کے بعد دودھ کو ایک بار پھر بڑی تیزی سے گرم کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت معمول کے مقابلے میں ایک سے 2 سیکنڈ کے لیے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ کیا جاتا ہے اور پھر اسے اتنی ہی تیزی سے ٹھنڈا کر لیا جاتا ہے۔

اب اگر یہ دودھ کسی ڈبے یا برتن میں بند کر کے رکھ لیا جائے تو یہ 63 دن تک محفوظ رہے گا۔ یہ دلچسپ طریقہ ایجاد کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاسچرائزیشن کی بدولت دودھ میں موجود 99 فیصد سے زیادہ جراثیم مرجاتے ہیں اور ہماری تکنیک ان باقی بچے ہوئے جرثوموں میں سے بھی 99 فیصد سے زیادہ کو مار ڈالتی ہے یعنی عملا ًدودھ میں ایسا کچھ نہیں بچتا جو اسے خراب کر سکے، یہ دودھ نہ صرف جراثیم سے پاک ہوتا ہے بلکہ 9 ہفتے تک اپنی رنگت، ذائقے اور خوشبو میں بھی ترو تازہ رہتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ طریقہ ڈیری مصنوعات بنانے والے کارخانوں کے لیے ہے جس سے گھر پر مشکل ہی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment