جمعہ, 22 نومبر 2024


واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)واٹس ایپ کا استعمال بہت زیادہ عام ہے اور اس کے ذریعے مختلف فائلز یا دستاویزات کو بھی شیئر کیا جاتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک صارف کے ساتھ ہی مواد شیئر کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اب واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بیک وقت کئی افراد کے ساتھ میڈیا، فائلز، دستاویزات اور دیگر شیئر کیے جاسکیں گے۔

یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، تاہم عام صارفین بھی آئندہ چند روز میں اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس نئے فیچر کو صارفین کے استعمال کے لیے انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔

اس کے لیے صارفین کو پہلے تصویر، ویڈیو یا دستاویز کا انتخاب کرنا ہوگا اور پھر واٹس ایپ آپ کے سامنے کانٹیکٹس کی فہرست اوپن کردے گی جن میں سے صارف جتنے چاہے لوگوں کو سلیکٹ کرکے ارسال کر سکے گا۔

یعنی اب صارفین کو کسی ایک تصویر یا ویڈیو کو الگ الگ مختلف افراد کو شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے وائس میسج اور کال بیک کے فیچرز بھی متعارف کرائے تھے۔

اسی طرح ایک ارب سے زائد صارفین کے زیراستعمال اس ایپ میں جی آئی ایف سپورٹ کو متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ صارفین کے لیے یہ سہولت کب تک پیش کردی جائے گی تاہم اس حوالے سے کام جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment