اتوار, 24 نومبر 2024


اگر پانی کے اندر فائرنگ کی جائے تو کیا ہوگا

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)اگر پانی کے اندر فائرنگ کی جائے تو کیا ہوگا؟ کیا گولی بالکل اُسی طرح کام کرے گی، جیسے زمین یا فضا میں کرتی ہےدرحقیقت اگر پانی کے اندر فائر کیا جائے تو گن تو خشکی کی طرح ہی کام کرے گی مگر گولی کی رفتار بہت زیادہ سست ہوگی۔

اس کی وجہ ہوا کے مقابلے میں پانی کا 800 گنا زیادہ کثیف ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب پانی کے اندر گن سے گولی باہر نکلتی ہے تو وہ فوری طور پر ہی سست ہونے لگتی ہے۔زمین کے مقابلے میں گولی کا پانی میں حرکت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہوا کے مالیکیولز کے مقابلے میں پانی کے مالیکیولز اکھٹے ہوتے ہیں جو حرکت کے لیے مزاحمت پیدا کرتے ہیں، جبکہ ہوا میں بہت کم مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے۔

گن کے اندر بہت زیادہ پریشر گولی کو باہر نکال دیتا ہے اور چونکہ اس کے پیچھے بہت زیادہ لو پریشر ہوتا ہے، لہذا یہ جزوی خلاء پانی کو ابلنے پر مجبور کردیتا ہے۔ یعنی اگر آپ سلوموشن میں دیکھیں تو پانی کے اندر گولی کے راستے میں آپ کو بلبلے پھٹتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اگر ہوا میں فائر کیا جائے تو گولی ایک میل دور تک جاسکتی ہے مگر پانی کے اندر وہ بمشکل چند فٹ دور جاکر ہی نیچے جاگرتی ہے۔ تاہم پھر بھی آپ اس قسم کا تجربہ گھر یا کسی اور جگہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment