ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اوپر موجود تصویر کس چیز کی ہے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ ٹیلیویژن ہیں اور اس انوکھی سرنگ کو ایل جی نے تیار کیا ہے۔ جی ہاں برلن میں جاری آئی ایف اے نمائش کے دوران ایل جی نے او ایل ای ڈی ٹیلیویژنز سے یہ مسحور کردینے والی سرنگ تیار کی ہے۔ اس ٹی وی ٹنل میں خلاءسے متعلق ویڈیو دکھای جارہی ہے جو ایک منٹ طویل ہوگی مگر اس کا جادو بار بار دیکھنے پر مجبور کردیتا ہے۔ اس ٹنل کو تیار کرنے کے لیے ایل جی نے 55 انچ کے 216 او ایل ای ڈی ٹیلیویژنز کو استعمال کیا ہے مگر یہ سب ایک ٹی وی کی طرح کام کرتے ہیں۔ اگر یقین نہیں آرہا تو نیچے موجود ویڈیو کو دیکھ لیں۔ ایل جی کا کہنا ہے کہ اس ٹنل میں دکھائی جانے والی ناردرن لائٹس کو 14 مختلف 8K کیمروں سے تیار کیا گیا ہے۔
ایل ای ڈی ٹیلیویژنز سے یہ مسحور کردینے والی سرنگ تیار
- 10/09/2016
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1437 K2_VIEWS
Leave a comment