ھفتہ, 23 نومبر 2024


واٹس ایپ میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ ہورہا ہے


ایمز ٹی وی (مانیٹڑنگ ڈیسک) اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ ہورہا ہے جو دوستوں کے ساتھ تصاویر کو شیئر کرنے زیادہ پرلطف بنا دے گا بلکہ اس ایپ کو سنیپ چیٹ جیسا کردے گا۔ اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایپس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ ورژن میں کسی تصویر پر خاکے بنائے اور اسٹیکرز پیسٹ کرنے کے فیچر کو شامل کیا جارہا ہے جو کہ سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام اسٹوریز جیسا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ ڈوڈل فیچر سنیپ چیٹ سے اتنا ملتا جلتا ہے کہ دونوں ایپس کی تصاویر کی شناخت لگ بھگ ناممکن ہوجاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنیاں اکثر ایک دوسرے کے فیچرز کی نقل کرتے رہتے ہیں تاہم واٹس ایپ نے اس کو متعارف کرانے کے لیے ذرا مختلف حکمت عملی کو اپنایا ہے۔ واٹس ایپ کے دیگر فیچرز میں رات کے وقت سیلفیز کے لیے فلیش کا اضافہ بھی کیا ہے جو کہ اسکرین کو روشن کرکے چہرے کو زیادہ بہتر طریقے سے دکھانے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح واٹس ایپ میں بغیر الفاظ کے ایموجیز بھیجنے پر یہ کارٹون عام معمول کے مقابلے میں اب کافی بڑے نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے رواں سال واٹس ایپ نے پی ڈی ایف سپورٹ، تھرڈ پارٹیز ایپس جیسے گوگل ڈرائیور کو سپورٹ، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن وغیرہ جیسے فیچرز کو متعارف کرایا ہے۔ حال ہی میں اس نے اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرنے کا اعلان کیا جس پر کافی تنازع بھی سامنے آیا اور اس عمل کے مکمل ہونے پر صارفین اشتہارات کا سامنا بھی ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment