منگل, 26 نومبر 2024


چین میں لٹکتی ہوئی اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی اسکائی ٹرین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی اسکائی ٹرین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا، ٹرین نے اپنا پہلا سفر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا جب کہ اس میں ایک وقت میں 124 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔
ٹرین بنانے والی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ اس میں لیتھیم بیٹریز کا استعمال کیا گیا ہے، لیتھیم بیٹری کے استعمال کی وجہ سے یہ ٹرین الیکٹریسٹی اور ڈیزل سے چلنے والی ٹرین کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ حکام کےمطابق ٹرین کو مزید کچھ ٹیسٹ ڈرائیونگ کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment